مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اینٹی بائیوٹک دواؤں کے ازخود غیر ضروری استعمال کو انتہائی مہلک قرار دیا ہے، ازخود غیرضروری اینٹی بائیوٹک دوائیں استعمال کرنے والے افراد میں دواؤں کے خلاف جراثیم اور بیماریوں نے قوت مزاحمت بڑھالی ہے۔ اینٹی بائیوٹک دوائیں مستند ڈاکٹروں کے نسخے کے بغیر فروخت نہیں کی جائیں، تندرست افراد مریضوں کی عیادت کے بعد ہاتھ اچھی طرح سے دھوئیں، ترقی پذیرممالک میں اینٹی بائیوٹک دواؤں کاازخود اورغیروری استعمال بڑھ گیا ہے، عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں پہلی بار منائے جانے والے ہفتہ اینٹی بائیوٹک ادویات میں ان دواؤں سے متعلق آگہی کی رپورٹ جاری کی ہے ، رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کو مقررہ مدت سے زائد استعمال کرنا مہلک ہوتا ہے۔
وہ مریض جو اینٹی بائیوٹک دوائیں استعمال کررہے ہیں اپنی دواکے استعمال کے حوالے سے دوسرے مریضوں کو استعمال کرنے کا مشورہ نہ دیں ایک مریض کو اینٹی بائیوٹک دوا فائدہ جبکہ دوسرے مریض کو نقصان پہنچاسکتی ہے، امراض سے محفوظ رہنے کیلیے شہری ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں، ہاتھ دھونے سے ہاتھوں میں لگے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ